ہمارے آلو کی اقسام

پاکستانی کاشتکار اعلیٰ معیار کے، تصدیق شدہ بیج آلو سے قابل اعتماد آلو کی اقسام میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔ Agrico کی اقسام ، Vogue، Kuroda، Esmee، Rudolph اور Alouette پاکستان میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ یہ اقسام مقامی مارکیٹ اور گھریلو استعمال کے لیے اگائی جاتی ہیں۔ وہ مقامی کسانوں کی آمدنی کا ایک اہم ذریعہ ہیں۔
Alouette
ایک اگیتی بنیادی فصل، ہمہ گیر سُرخ رنگ کی پکانے والی قسم جو پتوں اور آلو میں پچھیتا جھلساؤ کے خلاف مزاحمت رکھتی ہے، روائتی اور دیسی پیداوار کے لیے موزوں ہے۔
- داغوں کے خلاف اچھی برداشت
- کھانا پکانے اور گھر میں بیک مصنوعات کے لیے موزوں
- خشک سالی کی اچھی برداشت

Arizona
ایک دوسری اگیتی پکانے والی قسم، مختلف موسمی حالات میں زیادہ پیداوار دیتی ہے۔
- آلو کی یکساں شکل اور جسامت
- خشک سالی کی اچھی برداشت
- متعدد اقسام کے وائرس کے خلاف مزاحمت

Esmee
ایک خوبصورت سُرخ دنگ کی دوسری اگیتی پکانے والی قسم، گرمی کی بہتر برداشت اور اچھی پیداوار۔
- خوبصورت ظاہری شکل
- بڑے آلو
- متعدد اقسام کے وائرس کے خلاف مزاحمت

Kuroda
ایک اگیتی بنیادی فصل، سُرخ دنگ کی پکانے والی قسم، گرمی کی بہترین برداشت اور بہت اچھی پیداوار۔
- بڑے آلو
- ذخیرہ کرنے کی اچھی صلاحیت
- مسے کی متعدد بیماریوں کے خلاف مزاحمت

Meryem
ایک بنیادی فصل، خوبصورت سُرخ رنگ کی زیادہ پیداوار دینے والی قسم۔
- خشک سالی کی اچھی برداشت
- آلووں کی زیادہ تعداد
- وائرس کے خلاف اچھی مزاحمت

Riviera
ایک پُرکشش چھلکے والی پہلی اگیتی پکانے والی قسم، گرمی کی بہترین برداشت، وائرس کے خلاف اچھی مزاحمت اور اگیتی اچھی پیداوار۔
- بڑے آلو
- خوبصورت ظاہری شکل
- وائرس کے خلاف اچھی مزاحمت
